Live Updates

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں ریاست کو نان سٹیٹ ایکٹرز سے پاک کرنے کا کہا جو جرم نہیں

اس سے قبل عمران خان خود بھارت میں اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں، وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال

پیر 14 مئی 2018 23:38

اسلام آباد۔ 14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے میری ٹائم چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں ریاست کو نان سٹیٹ ایکٹرز سے پاک کرنے کا کہا جو جرم نہیں‘ اس سے قبل عمران خان خود بھارت میں اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں، اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے موقف کو سننے کے لئے کوئی تیار نہیں ہے، ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شریف نے کہا تھا کہ مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونا چاہیے اور اس حوالے سے کلیئرنس دینی چاہیے۔

ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں ریاست کو نان سٹیٹ ایکٹرز سے پاک کرنے کا کہا جو جرم نہیں ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے خود بھارت میں ممبئی حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر میری حکومت آئی تو میں ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو سزا دوں گا، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات