Live Updates

آر پی او راولپنڈی کی عدالتوں اور چائنیز منصوبوں کے لئے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو سکیورٹی کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

رمضان المبارک میں مساجد ،رمضان بازاروں اور سحروافطارکے اوقات میں سکیورٹی کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا

پیر 14 مئی 2018 23:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) ریجنل پولیس افسرراولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے عدالتوں اور چائنیز منصوبوں کے لئے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو سکیورٹی کی نگرانی کرنے کی سخت ہدایات جاری کرنے کے ساتھ رمضان المبارک میں مساجد ،رمضان بازاروں اور سحروافطارکے اوقات میں سکیورٹی کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا اس حوالے سے آر پی او محمد وصال فخر سلطان نے اپنے دفتر میں اضلاس کا انعقاد کیا جس میں سی پی او راولپنڈی افضال احمد کوثر،ڈی پی اوجہلم عبدالغفار قیصرانی،ڈی پی اوچکوال ملک ذوالفقار،ڈی پی او اٹک عبادت نثار،ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیر عبداللہ نیازی ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف ،ایس پی صدربہرام خان اورپوٹھوہار ڈویژن سیدعلی راولپنڈی نے شرکت کی اس موقع پرچاروں اضلاع کے افسران نے آرپی او راولپنڈی کو اپنے اضلاع میں بسلسلہ سیکورٹی انتظامات رمضان المبار ک بریفنگ دی ریجنل پولیس افسر نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈی پی اوز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز دوران رمضان المبارک اہم مقامات کی ڈیوٹی خو د چیک کرینگے اور بالخصوص روزانہ کی بنیاد پر افطارو سحر اور تراویح کے اوقات میں از خو اپنے علاقوں میں گشت کریں گے نیز اپنے ماتحتوں کو موجودہ ملکی حالات اور تھریٹ Perceptionکے حوالے سے وقتاً فوقتاًبریف کرینگے اسکے علاوہ تمام پولیس افسران رمضان بازاروں ،رمضان دستر خوانوں کی سیکورٹی کے حوالے سے دیگر اداروں سے ملکر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہرصورت یقینی بنائیں گے رمضان بازاروں کی سیکورٹی کیلئے حکومت کی طے شدہ پالیسی اورایس او پیز (SOPs)کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملکر تمام انتظامات جیسا کہ سی سی ٹی وی کیمروں،سنگل انٹری،ایگزٹ پوائنٹس ،خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس لگائی جائے گی اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال ضروری ہوگا اور رمضان بازاروں کی پارکنگ مناسب فاصلے پر ہوگی آر پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بالخصوص افطاری کے اوقات میں کسی بھی پوائنٹ پر ٹریفک کا رش نہیں ہونا چاہییاسی طرح دیگر مقامات جیسا کہ رمضان بازار ،مساجد کے گردونواح،مارکیٹوں کے سامنے ٹریفک کا بہائو معمول کے مطابق ہو تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہواہم چوکوں اور رش والی جگہوں پر زیادہ تعداد میں ٹریفک اہلکار لگائے جائیں تاکہ ٹریفک کے بہائو میں خلل پیدا نہ ہو اسکے علاوہ آرپی او راولپنڈی نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او ز کو ہدایت کی کہ عدالتوں کی سیکیورٹی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز(Stake Holders)کے ساتھ میٹنگ کر کے ا نتظامات کو بہتر کیا جائے کورٹ رومز کے باہر لگے کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے کنٹرول روم بنایا جائے اور اس پر پولیس ملازمین تعینات کئے جائیںججوں کے ساتھ عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ماہانہ میٹنگزکے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اوراس حوالے سے کوآرڈینیشن کو بہتر بنایا جائے اہم مقدمات کے ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران ہر ممکن سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اسی طرح چائینزجہاں پر کام کر رہیے ہیں انکی سیکورٹی کو بمطابق ایس او پیزمزید بہتر کیا جائے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات