سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا رمضان المبار ک ٹریفک پلان جاری
ْ بابرکت مہینے میں شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات با ہم فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار
پیر 14 مئی 2018 23:40
(جاری ہے)
9272616 پر خصوصی سکواڈ تشکیل، کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ پر مکمل پابندی عائد، سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد ، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات جہاں پر اجتماعات ہونگے ان مقامات کے نزدیک پارکنگ پر پابندی ہو گی، راولپنڈی شہر میں 10اور تحصیل ہائے میں 06 رمضان سستے بازاروں میں بھی وارڈنز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںزائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ، تمام افسران و اہلکاروں کو اپنے فرائض انتہائی محنت اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈیوٹی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کے مطابق اس ماہ میں خصوصاً بعد از دوپہر اور افطاری کے اوقات میں شاپنگ سنٹرز،مارکیٹوں میں خریداری کے خواہشمندحضرات کا رش بڑھ جاتا ہے اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لیئے مصروف مقامات پر لفٹرز موجود رہیں گے جو غلط پارک کی گئی گاڑی اور موٹر سائیکل کو لفٹ کر لیں گے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک رش نہ بنے انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں میں مقررہ جگہوں پر ہی پارکنگ ہو گی کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی مشکوک ، کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ اس ماہ میں اہم ایام بھی شامل ہیں جن میں یوم ِ شہادت حضرت خدیجہؑ یوم ِ ولادت حضرت امام حسین یوم ِ شہادت حضرت علی ؑاعتکاف یوم القدس/جمعتہ الوداع لیلتہ القدراورچاند رات پر خصوصی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ وارڈنز کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں گی چیف ٹریفک آفیسر بلال افتخار نے احکامات جاری کیئے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تمام ٹریفک افسران اور سٹاف اپنے اپنے فرائض لگن کے ساتھ سرانجام دیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کریں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.