بھارتی صحافیوں کی فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو نئی دہلی میں میڈیا سمٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر بی جے پی حکومت کی مذمت

غیر مشروط معافی مانگی ، متعلقہ وزارت سے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ

پیر مئی 23:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سرکردہ بھارتی صحافیوں نے معروف شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو نئی دہلی میں پندرویں ایشیا میڈیا سمٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر بی جے پی حکومت کی مزمت کی ہے۔ سمٹ کا انعقاد دس مئی کو ہونا تھا جس میں انہیں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ایک مشترکہ بیان میں صحافیوں نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر افسوس ہوا کہ ایک پاکستانی صحافی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ دہلی ہوٹل میں ان کی بکنگ بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ رویہ نا صرف منتظمین بلکہ تمام بھارتیوں کے لئے باعث شرم بھی ہے۔ یہ ایک مہمان کی توہین ہے۔ یہ حکومت ہمارے قدیمی اقدار کی قدر کا دعویٰ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا پاکستانی حکومت کے ساتھ جو بھی سیاسی مسئلہ ہے اس کا ہمارے ہمسائے ملک میں آرٹسٹوں یا حتیٰ کہ عام عوام پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیئے۔ ہم متعلقہ وزارت سے مطابلہ کرتے ہیں کہ منزہ ہاشمی سے معافی مانگی جائے۔ اور بطور بھارتی صحافی ہم ان سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :