پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یو رپی یو نین کے سفیر سے ملا قات میں گفتگو

پیر 14 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یو رپین یو نین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو دوستی ،تعاون اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیا دوں پر استوار ہیں۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار پا کستان میں یو رپین یو نین کے سفیر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ جنہو ں نے پیر کے روز پا رلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سی ملا قات کی۔

سپیکر نے پا کستان میں جمہو ری عمل اور جمہو ری اداروں کے استحکا م کے لیے تعاون پر یو رپین یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیاسی قیادت یورپین یو نین کے ساتھ طویل مد تی شراکت داری کی خواہا ں ہے اور تجا رتی و اقتصادی ،امن وسکیو رٹی اور پا رلیما نی سطحو ں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ ہم جمہو ریت کے فروغ ،عالمی امن خصو صا جنوبی ایشاء میں امن اور ترقی کے لیے عالمی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت پاکستانیو ں کی بڑی تعداد یو رپ میں سکو نت پذیر ہے اور وہ ان معاشروں کے باعزت شہری ہیں اور ان میں کچھ ان کی پارلیمانو ں کے منتخب ممبر ہیں۔ یو رپین یو نین کے سفیر Mr.Jean-Francois Cautainنے سپیکر کے تا ثرات کو سراہا اور یو رپین یو نین کی طرف سی پاکستان میں بنیا دی ڈھا نچے کی ترقی ،صنفی مساوات ، تعلیم اور صحت کے شعبو ں کے علا وہ اراکین پا رلیمنٹ اور پا رلیما نی عملے کی استعدارکا ر میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔