Live Updates

جدہ متیال ہاؤس میں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنماؤں کا ماہانہ اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 مئی 2018 21:26

جدہ متیال ہاؤس میں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنماؤں کا ماہانہ اجلاس
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) گزشتہ روز جدہ متیال ہاؤس میں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنماؤں کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر راجہ نصیر نے کی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سنئیر نائب صدر چوہدری خورشید متیال صدر کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب راجہ نصیر،جنرل سیکرٹری شفیق قریشی، ارشد بٹ ،محمد عمران اکرم، ارشد محمود بٹ،چوہدری عارف، محمد قربان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے عوام جوق درجوق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قافلے میں شامل ہوں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں دبنگ انٹری سے مخالفین ہواس باختہ ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں عوام کرپشن سے پاک کشمیر کے لیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صفوں میں شامل ہو جائیں پاکستان میں تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا آمدہ الیکشن میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان واضح اکثریت حاصل کر کے انشاءاللہ وزرات عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وہ واحد کشمیری لیڈر ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا بڑٹش پارلیمنٹ میں کشمیر کی آواز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلند کی مودی کے خلاف برطانیہ میں جنتے تاریخی مظاہرے اور ملین مارچ ہوئے ان سب کا کریڈٹ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تقسیم کشمیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کشمیر کا منشور ہی کرپشن سے پاک کشمیر اور کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہے ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو رہا ہے انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان ہر صورت بنے گا میاں نواز شریف اور شہباز شریف جو پنجاب کو فتح کرنے کی باتیں کرتے تھے پنجاب سے آئے روز ایم این اے، اور ایم پی اے ایز ن لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آ کر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ باری والی سیاست قصہ پارینہ بن چکی، ملک کے غداروں اور مافیاز کے پول پورے پاکستان نے دیکھ لیے آخر میں تمام رہنماؤں نے کرنل نسیم مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ کشمیر پی ٹی آئی کرنل نسیم مرحوم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں کرنل نسیم مرحوم، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے عظیم دوستوں میں شامل تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے اور ہمیں انکے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)‎
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات