Live Updates

نیلے کرتے پر صحافی اور عمران خان میں دلچسپ مکالمہ

ْ آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کرآرہے ہیں ،ْصحافی …… میری جوانی آگئی ہے ،ْ عمران کا جواب

پیر 14 مئی 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ان کے کرتے کے رنگ پر سوال کیا جس پر عمران خان نے دلچسپ جواب دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو صحافی نے عمران خان سے سے سوال کیا کہ آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کرآرہے ہیں اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ میری جوانی آگئی ہے۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کے کرتوں کی سیلیکشن کون کرتا ہی اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات