وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا

پیر 14 مئی 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزارت مذہبی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کیلئے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔