قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئندہ ہے ،ْنواز شریف کے بیان کی مذمت کرنی ہی چاہیے ،ْفواد چوہدری

ْریاست کیساتھ وفاداری سب سے اہم ہے، ہم سب کی پہلی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہے ،ْبیان

پیر مئی 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئندہ ہے ،ْمیاں نواز شریف کے بیان کی مذمت کرنی ہی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور اس کے بعد جاری ہونے والے متفقہ اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی اگر بیان کو مسترد کرے تو یہ بھی خوش آئند ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کیساتھ وفاداری سب سے اہم ہے، ہم سب کی پہلی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی جماعت میں بھی سیاسی تنہائی کا شکارہیں،انہوں نے اپنے بیان سے بھارت کو بندوق پکڑا دی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جو کام میر صادق اور میر جعفر نے کیا وہی نوازشریف نے کیا، ن لیگ کے ورکرز بھی نواز شریف کے ساتھ ناراض ہیں۔