نوازشریف کے بیان پر پیپلز پارتی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

پیر 14 مئی 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر پیپلز پارتی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی طرف سے تحریک التوا نوید قمر ،شازیہ مری ،نواب یوسف ٹالپور، سید غلام مصطفی شاہ اور دیگر نے جمع کرائی ۔تحریک التوا میں کہا کہ سابق وزیراعظم کا حالیہ بیان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے،اس معاملے کو فوری طور پر بحث کے لئے اسمبلی میں لایا جائے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے ہماری قومی و سلامتی اور سفارتی کاوشوں پر برا اثر پڑیگا ۔