Live Updates

پورے بلوچستان میں الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے،سردار یار محمد رند

پیر 14 مئی 2018 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے بلوچستان میں قوم پرستوں، مذہب پرستوں ، بلوچستان کو لوٹنے والوں اور پاکستان کے خلاف بیانات دینے والوں کا الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے پورے بلوچستان سے اچھی شخصیات کے حامل امیدوار کھڑے کرینگے ماضی میں بلوچستان کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اس کی مثال نہیں ملتی پیپلز پارٹی ہویا مسلم لیگ ن کسی کرپٹ جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے پاکستان کی بقاء بلوچستان میں ہے بلوچستان ترقی کریں گا تو پاکستان ترقی کریں گا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آرہی ہے نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کی مسلم لیگ ن کے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ھیں پاکستان کا ہر نوجوان اپنے ملکی اداروں کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی اور صوبائی الیکشن کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ کی طرف سے اپنے پارٹی ٹکٹ کے فارم جمع کراتے ھوئے ٹیلیفونک خطاب میں کیا سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ میں دو صوبائی حلقوں پی بی 6 سبی کم لہڑی،حلقہ پی بی 16 جھل مگسی کم کچھی ، قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کچھی کم جھل مگسی کم نصیر آباد، قومی اسمبلی کی نشست سبی کم ڈیرہ بگٹی کم کوہلو کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے اس کے علاوہ صوبائی رہنما میر سردار خان رند کے لئیے کچھی کم مستونگ کی نشست پر پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ نے جمع کروائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات