آنے والا وقت پاکستان کی تعمیر وترقی اور وطن سے محبت کرنیوالوں کا ہے مصطفی کمال

لسانیت تعصب اور فرقہ پرستی کو جڑسے اکھاڑکر ایک پاکستانیوں ایک قوم بنانا ہماری اولین ترجیح ہے

پیر 14 مئی 2018 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ آنے والا دورپاکستان کی تعمیر و، ترقی اور وطن سے محبت کرنے والوں کا ھے لسانیت تعصب اور فرقہ پرستی کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا پاک سرزمین پارٹی کا منشور ھے ہم اپنے ووٹ کے خاطر اپنے بھائیوں کو آپس میں لڑائیں گے اس کے خاطر مجھے کوئی بھی قربانی دینے پڑے میں دیں دونگا مگراپنے ووٹ خاطر اپنے بھائیوں کو نہیں لڑاؤں گا،آنے والاوقت کراچی میں ہر زبان بولنے والے تمام، مسالک، اور فہقہ سے تعلق رکھنے والوں کا ایک ہی نعرہ آئی آئی پی ایس پی، تمام مظلوم کے بچوں کے حل پی ایس پی کے فلسفہ میں ہے،تمہارے پاس ہمارا علاوہ کوئی اچھا آپشن ہے تمہیں بالکل آزادی ہے لیکن تمہیں حالات دیکھ کربتاؤجن کو پہلے ووٹ دئیے کیا،انکے کردارایسے اگلی دفعہ ووٹ دیگر کر تمہاری خدمت کرسکیں نہیں کریں گے، ہمارے حقوق دلوانے کے لئے آسمان سے کوئی فرشتے نہیں اترے گے اپ لوگوں کو خود اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہونے پڑے گا ان خٰیالات اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں نارتھ کراچی،رشید آباد، بلال کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران وہ شہریوں سے ملاقاتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو اب کتنا آزمایا جائے گا، الیکشن قریب ہیں اب سب ووٹ مانگنے عوام کے پاس آئیں گے لیکن ان لوگوں نے شہریوں کو کچھ نہیں دیا، کچرا سڑکوں پر پڑا ہے، پینے کو صاف پانی نہیں، نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں لیکن تیس تیس سال سے حکمرانی کررہے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ اگر تم کراچی کے رہنے والے ہو تو تمہارے پاس اپنے بہتر مستقبل کے لئے پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

آج اس شہر کے نوے فیصد پانی میں انسانی فضلہ ملا ہوا ہے اس شہر کا پانی زہریلا ہے آج اس شہر کے صرف دس فیصد لوگ اپنے بچوں کو منرل واٹر پلا سکتے ہے نوے فیصد نہیں ایک غریب باپ بچوں کو روٹی کھلا سکتا ہے منرل واٹر نہیں پلا سکتا۔ آج ہر باپ مجبور ہو کر اپنے بچوں کو زہریلا پانی پلا رہا ہے یہ شہر کھنڈر بن گیا ہے اس شہر کے لوگ اچھی زندگی ڈیزرف کرتے ہیں اگر تم لوگوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ اپشن ہے تو ان کو ووٹ دو لیکن جن کو ووٹ دیا کیا انہو ں نے تمہارے مسائل حل کئے اپنے بچوں کو ان ظالموں کے ہاتھوں میں گروی مت رکھو,آئندہ آنے والا وقت پاکستان کے مظلوموں کا ہے اس موقع پر علاقائی رہنماؤں نے مصطفی کمال کو اجرک بھی پیش کی۔