نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیئے جانے والا بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے ، عبدالجبار خان

پیر 14 مئی 2018 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے نوازشریف کی جانب سے ملک دشمنی پر مبنی دیئے جانے والا اخبار میں انٹرویو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جو تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ان کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیئے جانے والا بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے اور اس طرح کے بیانات سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف جو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے مسلسل عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتا ، اس سے ان کی ذہنی عکاسی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کیخلاف نیب کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ وہ نہ تو صادق وامین ہیں اور نہ ہی وہ ملک کسی اعلیٰ منصب پر رہنے کے قابل ہیں۔ ان کے ملک دشمنی پر مبنی بیانیے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔