چیف جسٹس آف پاکستان سے ول فورم کے وفد کی ملاقات ، قرآن مجید اور کتب کے تحائف پیش کیے

پیر 14 مئی 2018 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ویمن اسلامک لائرز فورم(ول فورم ) کی چیرپرسن طلعت یاسمین ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری روبینہ جتوئی ایڈوکیٹ اورول فورم کی لیگل ایڈ نگراں دردانہ ایڈوکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہیں قرآن مجید اور کتب کے تحائف اور ول فورم کی طرف سے کرپشن پر کرائے جانے والے گیلپ سروے کی رپورٹ بھی پیش کی۔ ول فورم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات اور کوششوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی پیش کش کی ۔چیف جسٹس نے ول فورم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور تحائف قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وکلاء کے تعاون کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :