ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج فیصل آباد عبدالناصر کا ضلع کچہری کا دورہ

پیر مئی 23:46

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کے تحصیل بارایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے مجوزہ دورہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج فیصل آباد عبدالناصر نے ضلع کچہری کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اورایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جمشید مبارک بھٹی ،شہزاد حسین، محمد ریاض بھٹی،محمد طاہر لطیف، اعجازاحمد شیخ، سول ججز نذر عباس گوندل،سید فیض الحسن،ملک محمد حنیف،ملک ذیشان حیدر،محمد افضل، فہد عباس،محمد فیاض ،صدر بار مہر افتخار امین وصلی، سیکرٹری ملک محمد مصطفی وٹوبھی اس موقع پر موجودتھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دورہ کے سلسلے میں انتظامی وحفاظتی امورکا تفصیلی جائزہ لیااور ضلعی وپولیس انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں پولیس کی طرف سے بھی جامع پلان ترتیب دیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی آپریشن ودیگر ججز نے چیف جسٹس کے ممکنہ روٹ کابھی معائنہ کیا۔