ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی متعلقہ افسران کوزیرالتواء انکوائریز اور کیسز کو تیزی سے نمٹانے کی ہدایت

پیر 14 مئی 2018 23:46

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ طارق قریشی نے کہا ہے کہ زیرالتواء انکوائریز اور کیسز کو تیزرفتاری سے نمٹایا جائے ۔اس سلسلے میں افسران کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ بات ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میںڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالشکور،امانت علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زاہد مسعود نظامی،انوار شیرازی،سرکل آفیسرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کے تھانوں کی مسلسل چیکنگ کرکے زیر التواء چالانوں کو نمٹانے کی تاکید کی اور کہا کہ کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سائلان کی بلاتاخیر دادرسی کریں۔انہوں نے کرپشن کے مقدمات اور درخواستوں پر شفاف تحقیقات وتفتیش اور دیانتداری کو ملحوظ خاطررکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر مبنی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاہم جائز اورحقیقی شکایات پر ایکشن میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس موقع پر اینٹی کرپشن افسران نے ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :