رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں دستیاب ہونگی،ضیغم نواز

پیر 14 مئی 2018 23:47

چشتیاں۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرچشتیاںضیغم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے مطابق چشتیاں میں رمضان بازاروں میں ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہونگی،سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے 9پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کے فرائض انجام دیں گے اور گراں فروشوں کیخلاف کا رروائی عمل میں لائیں گے ،انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں رمضان بازاروں کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتائی، انہوں نے کہاکہ سنٹرل پارک قاضیوالہ روڈ اور بلدیہ روڈ پر لگائے گئے رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ فوڈ کی جانب سے سبزی ،فروٹ اور آٹا وچینی کی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیںگی جبکہ تحصیلدار چشتیاں غلام مصطفی انصاری ، تین نائب تحصیلدار حسنین طاہر شاہ،محمدافضل،محمدنویدبخاری،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمدشفیق،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمدطارق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمدارشد اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مہتاب حیدرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے فرائض انجام دیںگے،اجلا س میں سرکاری افسران کے علاوہ ٹریفک پولیس ،سول ڈیفنس،تھانہ سٹی اے ڈویژن،محکمہ صحت ،محکمہ فوڈ ،محکمہ زراعت ،محکمہ لائیو سٹاک،بلدیہ کے افسران واہلکار بھی موجودتھے،اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ انجمن تاجران چشتیاں،انجمن آڑھتیان سبزی منڈی چشتیاں کے عہدیداران بھی رمضان بازاروں کے قیام میں ہر ممکن تعاون کریںگے۔