․ پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالا 2 رکنی گینگ گرفتار‘ نقدی،طلائی زیورات، 4موبائل فونز،2 موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد

پیر 14 مئی 2018 23:47

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) تھانہ ملت ٹائون پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاون پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہاوس رابری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے گینگ کے ملزمان نوید مسیح ولد ظفر مسیح اور ریاض مسیح ولد عباس مسیح کوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 200000 روپے نقدی،طلائی زیورات، 4 عدد موبائل فون، LED،2عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطا بق ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔