آرٹی اوملتان کی50آفیسرز کی گریڈ19میں ترقی

پیر مئی 23:47

ملتان۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او))ملتان کے ایک آفیسرسمیت ملک بھر کے گریڈ18کے 50آفیسرزکوگریڈ19میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ترقی پانے والوںمیںآرٹی اوملتان کے عابد رسول خان سمیت دیگرعلاقوں کے افسران میں طلحہ عزیز خان ،مشتاق علی ،محمد آصف رفیق،عثمان اصغر،وقاص راشدچوہدری ،کاشف منظور ملک،عمران قدیر ،عامرجاوید،عبدالقدیر عباسی ،ناہیداختردرانی ،خالد خان ،محمد اختر،امانت علی ،احسان اللہ ،نوید علی ناریجو،عبدالوحید،علی منصور ،فہیم سکندر ،ناہیدیوسف بٹ ،ارشدخان ،تیمورامین ،محمد نویدافضال ،منیر احمد چوہدری ،مس عطیہ رحمان ،محمد بلال ،اسدبلال جہانگیر ،سعدوقاص ،مس ماریہ شریف ،مس مصباح نواز ،مس صوبیہ مظہر ،تحسین صادق تارڈ،محمد اجلال خان ،قدیراللہ ،محمد ظفرحیدر،محمد ضیاء الحق ،مس رفعیہ الیاس اعوان ،مس حمیرہ دائود،مسٹرنوید مختار،مس قرة العین ، طارق اقبال ،ملنگ جان ،مس عائشہ دلشاد ،کیپٹن ارسم آفتاب ،محمد اسلم شیخ ،خان فیصل ،ممتازعلی تھیبو،فیاض حسین ابڑو،نثاراحمد بخاری اورمس ناہید لاکھوشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے احکامات کے مطابق ترقی پانے والوں میں سات آفیسرز جوکہ ڈیپوٹیشن پردیگرمحکموں میں تعینات ہیں کو ان کی واپسی کی تاریخ اورایف بی آر میں ڈیوٹی جوائن کرنے پرگریڈ19میں ترقی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :