ڈپٹی کمشنرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے چلڈرن وارڈ کا اچانک معائنہ

پیر مئی 23:48

لیہ۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا اچانک معائنہ کیا۔جس کے دوران انہو ں نے وارڈ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید طبی آلات کا معائنہ کیااور وارڈ میں داخل معصوم بچوں کے لواحقین سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیںاور بچوں کی خیریت دریافت کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چلڈرن وارڈ میں طبی سہولیات کو بہتر قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ام سلمیٰ نے وراڈ میں داخل معصوم بچوں کو فراہم کردہ جدید طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامیٹہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :