حساس پولنگ اسٹیشنوں کے سیکورٹی کور کیلئے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 14 مئی 2018 23:48

لیہ۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ضلع لیہ میں انتخابی فہرستوں کے مطابق بنائی گئی پولنگ اسکیم کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ایس او پی کے مطابق ضروری سہولیات ،سیکورٹی انتظامات اور حساس پولنگ اسٹیشنوں کے سیکورٹی کور کے لیے پیشگی انتظامات کے لیے متعلقہ ادارے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے جنرل الیکشن 2018ء کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی محبوب احمد ،اے سی لیہ عابدکلیار،ڈی ایس پی صدر طارق محمود،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،انچارج سیکورٹی محمد طارق ،انسپکٹر سپیشل برانچ محمد صفدر ،ایس این اے ناصر محمود،نائب تحصیل دار بشیر حسین خان ومحسن عباس بخاری موجو دتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے اجلاس میں الیکشن 2018ء کے تحت انتخابی فہرستوں کی تیاری ،ڈسپلے سنٹرز کے ذریعے آمدہ اعتراضات کو دور کرنے،پولنگ سٹاف کی پہلے مرحلے میں ٹریننگ اور دوسرے مرحلے کے اہداف ،پولنگ اسکیم،نئے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ پولنگ اسکیم کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں پر باونڈری وال ،بجلی وپانی کی فراہمی،واش رومز کی موجودگی،معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے وزٹ کو مکمل کرتے ہوئے ہر قسم کی کمی کو پور ا کیا جائے اور سیکورٹی کے سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمرئے ،واک تھروگیٹس،میٹل ڈیکیٹر اور گارڈزکی موجودگی ،ایمرجینسی گیٹ کے قیام ،کنٹرول روم کے ذریعے تمام اداروں سے رابطہ کے سلسلہ میں باہمی رابطے و تعاون کے ذریعے پیشگی انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :