دی کالج آف لاء گوجرانوالہ کے طلباء وطالبات کا سپریم کورٹ کا مطالعاتی دورہ

پیر 14 مئی 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) دی کالج آف لاء گوجرانوالہ کی فائنل کلاس کے پچاس طلباء وطالبات نے سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

طلباء وطالبات نے کالج کے وفد کی قیادت وائس پرنسپل معین اشرف فیکلٹی ممبر ز محمداکبر بابا سینئر ایڈووکٹ ہائیکورٹ اور میڈم سائرہ چیمہ نے کی، مطالعاتی دورہ کے دوران مقدمات کی سماعت اور کاروائی دیکھی بعد ازاں اسسٹنٹ رجسٹرار جنرل نصیر طارق نے وفد کو میوزیم اور سپریم کورٹ کے دیگر دفاتر کا دورہ معلوماتی بریفنگ دیتے ہوئے میزبانی کے فرائض انجام دئیے وفد میں شامل تمام طلبا ء وطالبات نے پورے انہماک اور دلچسپی سے عدالت عظمیٰ کی کاروائی اور میوزیم کے درودیوار کا جائزہ لیا۔