پاکستان میں انتشار یا منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، عمران خالد بٹ

پیر 14 مئی 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ ‘ 2018 ء میں ایک مرتبہ پھر نواز شریف کے شیر ہی جیتیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی‘خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کر دیا ہے اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کر کے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں ۔ پاکستان میں انتشار یا منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ‘عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں۔