ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کمشنر

پیر 14 مئی 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے، محکمہ ماحولیات اندرون شہر اس خطرے کا فوری نوٹس لے یہ بات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن محمد آصف نے ٹریڈرز ایسوسی آف میٹل سکریپ (ویئر ہائوسز) کے صدر عثمان خالد بٹ، سیکرٹری محمد عزیر طارق کی زیر قیادت ملنے والے تاجروں کے ایک وفد کی طرف سے گلہ الائیڈ بینک والا اور گرد و نواح میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف دی جانے والی ایک درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ اندرون شہر مختلف علاقوں میں غیرقانونی بھٹیوں اور تیزابی کارخانوں کی وجہ سے پورا علاقہ ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کا عملہ خصوصا ً اس علاقہ کا انسپکٹر مرتضیٰ بھٹی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دینے سے قاصر ہے، کمشنر محمد آصف نے وفد کو ان کی شکایت کے ازالہ کا یقین دلایا بعد ازاں صدر عثمان خالد بٹ اور سیکرٹری محمد عزیر طارق نے کمشنر کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔