صحت کی بہترین اورجدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 14 مئی 2018 23:48

رحیم یار خان۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ صحت کی بہترین اورجدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومت سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں معیاری ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہا رتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لیاقت پور کے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ایمرجنسی، آئوٹ ڈور، ان ڈور، گائنی اور میڈیسن سٹور کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے اور کسی کو بھی مریضوں کو فراہم کی جانے والے علاج معالجہ کی سہولیات میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے ہسپتال میں ایم ایس کی غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور عامر حسین کو اندر ایک یوم انکوائر ی کر کے ذمہ دار ان کے خلاف کار وائی کرنے کے احکامات جار ی کئے۔

متعلقہ عنوان :