سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ کے تحت کمپنیوں کیلئے کم از کم ادا شدہ سرمائے یا پیڈ اپ کیپیٹل کی کم از کم حد 225.00 ملین روپے تجویز کی گئی ہے، سٹیٹ بنک

پیر 14 مئی 2018 23:48

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ کے تحت کمپنیوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ کے تحت کمپنیوں کیلئے کم از کم ادا شدہ سرمائے یا پیڈ اپ کیپیٹل کی کم از کم حد 225.00 ملین روپے تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نی2017 ء کی پٹیشن سی پی نمبر D-250 میں کریڈٹ بیوروز ایکٹ 2015ء کی سیکشن 6 میں بیان کردہ 250.00 ملین روپے کے اداشدہ سرمائے (paid up capital) کو قانونی اختیار سے تجاوز (Ultra vires) قرار دیا ہے اور عدالت عالیہ نے بینک دولت پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکشن 6 کے مطابق فیصلہ کرے اور عدالتی فیصلے سے ہم آہنگ (reasoned order ) جاری کر کے کم از کم ادا شدہ سرمائے کا اعلان کرے۔

عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے 11 مئی 2018ء کو مطلوبہ آرڈر جاری کر دیا ہے، جس میں کم از کم ادا شدہ سرمائے کی حد 225.00 ملین روپے تجویز کی گئی ہے، جسے کمپنی کے مکمل طور پر سبسکرائب اور ڈپازٹ کردہ ادا شدہ سرمائے کی حیثیت حاصل ہو گی۔ یہ آرڈر اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔