وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے نیوٹیک کی جانب سے صوبے اور قبائلی علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کیلئے منعقدہ فنی تربیتی کورسز کے فارغ التحصیل شرکاء میں انعامات تقسیم

پیر مئی 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پیر کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں نیوٹیک کی جانب سے صوبے اور قبائلی علاقوں کے نوجوانوں اور خواتین کیلئے منعقدہ فنی تربیتی کورسز کے فارغ التحصیل شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تربیت یافتہ نوجوانوں اور خواتین کے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور سلائی کڑائی، ریفریجریشن، ایئر کنڈیشنگ، ملبوسات، قیمتی پتھروں سے بنائے گئے زیوارات اور دیگر بنائی گئی اشیاء میں اپنی دلچسپی ظاہر کی اور ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ہنرمندوں کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیاء کی نمائش دیکھنے کے بعد وزیراعلیٰ نے منعقدہ تقریب میں نیوٹیک کی جانب سے منعقدہ پراونشل سکلز کمپٹیشن میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے مرد و خواتین ہنرمندوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔