چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کھلی کچہریوں میں عدم شرکت پر 3 افسران کی سخت سرزنش

پیر 14 مئی 2018 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کھلی کچہریوں میں عدم شرکت پر 3 افسران کی سخت سرزنش کی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ افسران کو پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی طرف سے تحریری مراسلہ جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر شانگلہ جو کہ دونوں ماہ فروری سے کھلی کچہریوں میں غیر حاضر پائے گئے ہیں تاہم ان کو عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف انکوائری کاحکم دیا گیاہے۔اسی طرح ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ شانگلہ کو ماہ اپریل کی کھلی کچہریوں میں عدم شرکت پر وارنگ جاری کی گئی ہے۔مزکورہ افسران کو پی ایم آر یو سے ریڈ لیٹر جاری کیا گیاہے۔