امریکہ کی جانب سے سفارتخانے کی یروشلم منتقلی اقوام متحدہ کی قرارددوں کے منافی اقدام ہے ، پاکستان

پیر 14 مئی 2018 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے سفارت خانے کو یروشلم میں منتقل کرنے کے فیصلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قراردے دیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے مخالفت کے باوجود امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ یروشلیم منتقل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سفارتخانہ یروشلیم منتقل کرنا فلسطین اور اسرائیل کے مابین معاملا ت اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے منافی ہے۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں خصوصا 476-478کے منافی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کی عوام اور انکی حقوق کیلئے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مسئلہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق منصفانہ طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار