پنجاب فو ڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں

پی ایف اے لو گواستعمال کرنے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ، ملاوٹی مصالحہ جات،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پرکریانہ سٹور سربمہر

پیر 14 مئی 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںصحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر25,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںکارروائیاں کر تے ہو ئے ڈیورا ڈرنکنگ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کر نے،لیبلنگ پر ایڈریس کی عدم مو جودگی اور مکھیوں کی بہتات پر سیل کیا گیا۔فیروز پور روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیمو ں نے کارروائی کر تے ہوئے خادم کریانہ سٹورکو دالوں اور مصالحہ جات میں ملاوٹ کر نے،لائسنس کی عدم مو جودگی،ناقص سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںلاہور کے مختلف علاقوں میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اجزاء کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی ، ٹوٹے فریزرز کے استعمال،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت ،پروڈکشن ایریا میںکھلے سوراخوں کی موجودگی، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی ،گندے اور بد بودار ماحول کی وجہ 25,000کے جرمانے کیے ۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،کریانہ سٹورز،چکن سیل سنٹرز، ہو ٹلز،ریسٹورنٹس اور بیکرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوںپر وارننگ نو ٹس جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :