گورنرسندھ محمد زبیر کی سینیٹر سلیم ضیا کی عیادت

پیر 14 مئی 2018 23:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ(ن) صوبہ سندھ کے جنرل سکرٹری سینیٹر سلیم ضیا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور سلیم ضیا کی طبیعت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحت یاب فرمائے۔ سینیٹر سلیم ضیا نے تیمار داری کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت میں اب کافی بہتری محسوس کر رہاہوں۔

متعلقہ عنوان :