Live Updates

عمران خان کے نیلے کرتے خبروں کی زینت بن گئے

نیلے کرتے پر صحافی اور عمران خان کے مابین ہونے والے دلچسپ مکالمے نے قہقے بکھیر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 14 مئی 2018 22:20

عمران خان کے نیلے کرتے خبروں کی زینت بن گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14مئی 2018ء ) :عمران خان کے رنگین کرتے خبروں کی زینت بن گئے۔ نیلے کرتے پر صحافی اور عمران خان کے مابین ہونے والے دلچسپ مکالمے نے قہقے بکھیر دئیے۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مزاج اور پہناوے میں خاصی تبدیلی آچکی ہے۔ان کے مزاج میں آنے والی اس خوشگوار تبدیلی کو انکی سیاسی تقریروں میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ان کی تقریریں اب پہلے سے زیادہ نپی تلی اور جامع ہوتی ہیں جبکہ لہجے کی سنجیدگی بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مزاج میں آنے والی تبدیلی کی عکاس ہے۔اس حوالے سے عمران خان کے پہناوے میں آنے والی تبدیلی بھی خبروں کی گردش میں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے رنگین کرتے خبروں کی زینت بن گئے۔

(جاری ہے)

نیلے کرتے پر صحافی اور عمران خان کے مابین ہونے والے دلچسپ مکالمے نے قہقے بکھیر دئیے۔

ایسا اسوقت ہوا جب عمران خان پریس کانفرنس کرنے کے لیے میڈیا نمائندوں کے ساتھ موجود تھے۔اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سے سوال کیا کہ آپ بڑے پیارے پیارے کرتے پہن کرآرہے ہیں۔ اس پر عمران خان نے برجستہ جواب دیا کہ میری جوانی آگئی ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کے کرتوں کی سیلیکشن کون کرتا ہے؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اب ہر چیز نہیں بتایا کرتے۔

عمران خان کے اس برجستہ جواب نے پریس کانفرنس میں قہقہے بکھیر دئیے۔اس قبل عمران خان نے پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بارے میں متنازعہ بیان پر ردعمل بھی دیا اور چئیرمین پی ٹی آئی نے شہبازشریف اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات