کیا ورلڈ کپ میچ دیکھنا دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مئی 2018 22:32

کیا ورلڈ کپ میچ دیکھنا دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے؟

کینیڈا کے جریدے کینیڈین سٹڈی آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب لوگ ٹی وی  پر ہاکی کا میچ دیکھتے ہیں تو ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار میں %75 تک اضافہ ہو جاتا ہے اور جب وہ  براہ راست اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو دل کی دھڑکن %110 بڑھ جاتی ہے۔
کیا واقعی پسندیدہ کھیل کا میچ دیکھتے ہوئے جوش وخروش اتنا بڑھ سکتا ہے کہ انسان دل کے دورے  کا شکار ہو جائے؟
بد قسمتی سے اس کا جواب 'ہاں ' میں ہے۔

2008 میں بھی  نیو انگلینڈ  جرنل آف میڈیسن  میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق شدید ذہنی دباؤ کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھا دل کے دورے کے خطرے کو دوگنا کر دیتا ہے۔
چین میں ہونے والی ایک تحقیق جسے  حالیہ امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی  میٹنگ  میں پیش کیا گیا، میں  میں بتایا گیا کہ کہ جن لوگوں کا دل کم مقدار میں خون پمپ کرتا ہے (ischaemia) وہ دوسرے تفریحی پروگرام دیکھنے کی نسبت سنسنی خیز میچ دیکھ کر دل کے دورے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


فٹ بال کے شائقین میں ورلڈ کپ میچ یا  پینلٹی شوٹ آؤٹس کے بعد دل  کا دورہ پڑنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔
2006 میں جرمنی کے سات میں سے چھے ورلڈ کپ میچوں کے دوران 4,279 جرمن مریضوں کا مطالعہ کیا گیا تو گزشتہ سال کی نسبت ان کی دل کی بیماریوں میں نمایاں طور پر اضافہ ہو چکا تھا۔
برطانیہ میں بھی ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں پر ایک وسیع مطالعے سے یہ تجزیہ سامنے آیا کہ 1998 کے ورلڈ کپ میں جب انگلینڈ کی ٹیم کو ارجنٹینا نے نکال باہر کیا تو اگلے دو دن تک بڑی تعداد میں لوگ دل کی بیماری خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے۔


محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کوئی بھی عام میچ "دل کے دورے " کا سبب نہیں بنتا بلکہ ورلڈ کپ جیسے اہم میچ پر اگر آپ کی پسندیدہ ٹیم مقابلے سے باہر ہو جاتی ہے تو یہ جذباتی صدمہ دل کے دورے  کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیند کی کمی، شراب نوشی کی کثرت یا پھر کھیل دیکھنے کے دوران پریشانی میں اپنی دوا لینا بھول جانا بھی دل کے دورے  کا باعث ہو سکتا ہے۔

خاص طور پر جو افراد پہلے سے دل کی بیماری میں مبتلا ہیں ان میں اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اطالوی ڈاکٹر نے بتایا کہ سپورٹس دیکھنے والے افراد کے جسم میں مختلف قسم کی چربی (جو کہ تلی ہوئی اشیاء، سور اور گائے کے گوشت سے پیدا ہوتی ہے) میں اضافہ دل کی بیماری کو دعوت دیتا ہے۔
مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میچوں کے دوران دل کے دورے  کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ جلد ہی ورلڈ کپ میچوں کا آغاز ہو جائے گا۔لہٰذا اگر آپ صحت سے متعلق کسی مسئلہ کا شکار ہیں تو اپنی  پسندیدہ ٹیم  کا میچ دیکھتے ہوئے  محتاط رہیے۔

متعلقہ عنوان :