تھانہ کورال کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار

پیر 14 مئی 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اسلام آ باد پولیس نے تھانہ کورال کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار لیا ، ملزم نے اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے مقتول ناصر محمود کو قتل کردیا تھا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آبادنے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقدمہ کو فوری میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کردی ہے، ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :