راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 14 مئی 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، پشاور، سرگودھا، ژوب، ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میرکھانی 09، پاراچنار، دروش08، دیر 07، چترال 05، کالام 03، پشاور ایئرپورٹ 01، بگروٹ 04، بونجی 03، بھکر03، بلوچستان: دالبندین اور ژوب میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 46، لاڑکانہ، سکھر، روہڑی، چھور، پڈعیدن، مٹھی اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔