مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے قتل پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے،قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق

پیر 14 مئی 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکہ کا جو سفارتخانہ شفٹ ہوا ہے اس کے خلاف پرامن احتجاج فلسطینی کررہے تھے،ان پر گولیاں برسائی گئیں، درجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، بے شمار زخمی ہوئے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا فوری طور پر اجلاس بلا کر اس کا جائزہ لینا چاہیے،یہ ظلم بند ہونا چاہئے۔