Live Updates

عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا

بظاہر لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمل اور وضیفوں سے ن لیگ کے قائد سے غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں: مجیب الرحمان شامی

muhammad ali محمد علی پیر 14 مئی 2018 23:47

عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے فیصلے کے بعد سے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ خاص کر گزشتہ کچھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مشکلات میں کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران نواز شریف سے ن لیگ کی قیادت بھی چھین لی گئی۔

جبکہ نیب میں جاری کیسز میں بھی انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ان کی جماعت ن لیگ کی ہر گزرتے دن کیساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ن لیگ کو چھوڑ کر جانے والے رہنماوں کی اکثریت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔ جبکہ اب نواز شریف نے اپنے لیے ایک نئی مشکل بھی کھڑی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیے گئے بیان کے باعث خود کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

نواز شریف کی جانب سے ایک انگریزی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کے حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ممبئی جا کر دہشت گرد حملے کیے۔ اپنے اس بیان کے بعد نواز شریف ملک بھر کی عوام، سیاستدانوں اور اداروں کے شدید غم و غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بیان کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی سیاست کا گھلا گھوںٹ دیا ہے۔

جبکہ اب اس تمام صورتحال میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے عجیب و غریب دعوی کیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی نے عمران خان کی اہلیہ کو نواز شریف کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک پیرنی ہیں بشریٰ بی بی وضیفے اور عمل کرنے کیلئے شہرت رکھیت ہیں۔

مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے عمل اور وضیفوں سے ن لیگ کے قائد سے غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں۔ جب سے بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ بنی ہیں، تب سے نواز شریف غلطیوں پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ مجیب الرحمان شامی کا تفصیلی تجزیہ ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات