چینی خاتون گانا سن کر کومے سے باہر آ گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 مئی 2018 23:54

چینی خاتون گانا سن کر کومے سے باہر آ گئی
وسطی چین میں ایک 24 سالہ خاتون چار ماہ بعد آخرکار کومے سے باہر آ گئی ہے۔ اس کے ہوش و حواس واپس آنے کی خاص وجہ تائیوانی گلوکار جے چو کا گانا (پاپ سونگ) تھا۔
وسطی چین سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا لیکن اس کی دیکھ بھال کرنے والے میل نرس پینگ کیلنگ کی مہربانی جس نے  جے چو کے 2006 کی البم "still fantasy" سے ایک گانا "Rosemary" گانا شروع کیا تو خاتون کومے سے باہر آ گئی۔


نرس کا کہنا تھا کہ شو کا گانا سننے کے دوران ہی مذکورہ خاتون کی ٹانگوں میں حرکت پیدا ہوئی۔ اس کے بعد اس نے آنکھیں کھول لیں اور نرس کی دی گئی سادہ ہدایات پہ عمل کرنے کے قابل ہو گئی جیسا کہ اپنی ٹانگیں اور بازو کو حرکت دینا، انگلیوں سے اشارہ کرنا وغیرہ۔ نرس کے  مطابق اس کے گانا گانے کے دوران ہی ڈاکٹر آ کر مریضہ کے بستر کے گرد جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)

  بعد میں جب نرس نے خاتون سے پوچھا کہ میں نے کیسا گانا گایا تو اس نے کمزور لہجے میں جواب دیا کہ برا نہیں تھا۔
نوجوان خاتون آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دماغی عارضے میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے گزشتہ سال نومبر میں وہ کومے میں چلی گئی۔ اس کی دیکھ بھال پر مامور میل نرس جو کہ تقریباً اسی کا ہم عمر ہے، اس دوران اسے لطیفے  اور تفریحی خبریں پڑھ کر سناتا تاکہ وہ بیداری کی طرف پلٹ سکے۔ نرس چونکہ جے چو کے گانے زیادہ سنتا تھا لہٰذا اس نے سوچا کہ شاید وہ بھی انہیں سننا پسند کرے گی۔
مذکورہ خاتون گانا سن کر مارچ میں کومے سے باہر آئی اور اب اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :