سوئی سدرن گیس کمپنی کے زیراہتمام روح پرور محفل استقبال رمضان

منگل 15 مئی 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام روح پرور محفل استقبال رمضان منعقد ہوئی جس میں ممتاز عالم دین علامہ مولانا لیاقت حسین اظہری نے رمضان المبارک کی فضیلتوں، برکتوں اور رحمتوں کے حوالے سے پراثر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میںاس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دینی ، اخلاقی اور سماجی تقاضوں کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ رمضان ہمیں نیکیوں میں اضافہ کے ساتھ اپنے نفس کو قابو کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔