پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات برآمد

منگل مئی 00:00

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے اولڈ بس اسٹینڈ علاقے سے 10 سے زائد مقدمات میں اشتہاری ملزم اصغر سیخ، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم حاکم عرف حکیم جلبانی، ڈوکری پولیس نے ملزم اسماعیل چنو کو ڈیڑھ آنہ ہیروئن سمیت، تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم دودو پنہور کو شراب کی 5 بوتلوں سمیت اور حیدری پولیس نے اشتہاری ملزم محمد بخش بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :