کراچی ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوید غوری کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

منگل 15 مئی 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) شارع نور جہاں میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نوید غوری کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا،مقتول کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شارع نورجہاں شادمان ٹان نمبر 2میں گزشتہ روز ہونے والے قتل کا معامہ،پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،جبکہ مقتول کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی،ملزمان نے مقتول سے لوٹ مار نہیں کی صرف قتل کیا،مقتول کے پاس اس کا تمام سامان موجود ہے،مقتول نوید غوری شامان کا رہائشی تھا،مقتول کی سخی حسن چورنگی پر واقع سرینا موبائل مارکیٹ میں دکان تھی،مقتول کے اہلخانہ نے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا۔