پولیس کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ جواریوں اور منشیات فروشوں سمیت درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 15 مئی 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پولیس کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ جواریوں اور منشیات فروشوں سمیت درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا،کالا پل پر اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے نائن ایم پستول اور کیش برامد کرلیا ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

سمن آباد پولیس نے منشیات فروش مجاہد اور چمن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،سائٹ سپرہائی وے پولیس نے ایک درجن سے زائد جواریوں کو گرفتار کرکے آلات قمار بازی کا سامان اور دا پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی۔ کالا پل سی ایس ڈی اسٹور پر سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے گارڈ حاتم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :