ْنرسوں کے عالمی دن پر سینٹ جیمز انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں تقریب کا انعقاد

منگل مئی 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) نرسوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سینٹ جیمز انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسزاور جیسس اینڈ میری انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے تحت نرسز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر سندھ نرسز بورڈ طلعت شاہ کا کہنا تھا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں یہ بندے کو خدا سے قریب کردیتا ہے۔ہم جس شعبے سے وابستہ ہیں اسے خدا نے ہمارے لئے پسند کیا ہے۔تقریب سے رتھ اقبال،لیلہ رحیم،سید حکیم شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں نرسنگ کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کرنے والے افراد میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :