بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات مکمل، میر جام کمال بلامقابلہ صدر، منظور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

منگل 15 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات مکمل میر جام کمال بلامقابلہ صدر جبکہ منظور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سیاسی افق پر نمودار ہونے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے پہلے انتخابات مکمل ہوگئے پارٹی چیئرمین الیکشن کمیشن میر اسماعیل لہڑی اور اراکین ساجد جسکانی , ڈاکٹر عبدالوہاب کی زیر سرپرستی ہونے والے انتخابات میں صدر کے لئے سابق وزیر مملکت میر جام کمال اور جنرل سیکرٹری کے لئے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلی کے مشیر منظور احمد کاکڑ نے کاغذات جمع کروائے دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد میر جام کمال عالیانی بلامقابلہ صدر اور منظور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رکن سعید احمد ہاشمی نے کیا۔