قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی اور لبنان کے قومی خبر رساں ادارے این این اے نے خبروں کے تبادلہ کے شعبہ میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے،معاہدے کا بنیادی مقصد باوثوق، کارآمد اور بامقصد خبروں کے حصول اور ترسیل کو اس نظریئے کے ساتھ فرغ دینا ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے اے پی پی کی طرف سے ایم او سی پر دستخط کئے

منگل 15 مئی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور لبنان کے قومی خبر رساں ادارے این این اے نے پیر کو خبروں کے تبادلہ کے شعبہ میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ تعاون کے اس معاہدے کا بنیادی مقصد باوثوق، کارآمد اور بامقصد خبروں کے حصول اور ترسیل کو اس نظریئے کے ساتھ فرغ دینا ہے کہ اپنے متعلقہ ممالک کے عوام کے مابین بہتر مفاہمت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے اے پی پی کی طرف سے ایم او سی پر دستخط کئے، جو اے پی پی کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی کانفرنس آئی سی این اے کے دوسرے روز کئے گئے۔ لبنان کی قومی خبر رساں ادارے این این اے کے ڈائریکٹر جنرل لارے سلیمان نے اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم او یو پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے تحت ابلاغیات کے شعبہ میں مساوی اور باہمی احترام اور مفاد کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینا، ماس میڈیا کے شعبہ میں فریقین کی خدمات کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کا قیام اور مفید تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دونوں اداروں نے اپنے ممالک کے داخلی اور بین الاقوامی زندگی کی دلچسپی سے متعلق تقریبات سے متعلق خبروں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے جو انگریزی زبان میں مواصلات کے ذریعوں سے بغیر کسی چارجز کے فراہم کی جائے گی۔

اس ایم او سی کے تحت دونوں ممالک ملکی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت تعاون کریں گے کسی بھی وجوہات پر خبری مواد کے حقائق اور سیاق کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ خبر رساں اداروں کو موصول شدہ خبروں کے اصل معانی تبدیل کئے بغیر ایڈٹ کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ فریقین اپنے ملکوں میں موصول شدہ خبروں کو تمام ذرائع سے ترسیل کیلئے خبر کے ذرائع کا حوالہ دینے کی ذمہ داری کے ساتھ آزاد ہوں گے۔

فریقین سربراہان حکومت اوراپنے ممالک کے سرکاری وفود کے دوروں کے ساتھ ساتھ دیگر بین الملکی سرگرمیوں اور اپنی حدود میں منعقدہ تقریبات سے متعلقہ خبروں کی تیاری میں قریبی تعاون کریں گے۔ فریقین ایک دوسرے کے صحافیوں اور پریس فوٹو گرافرز کو اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں ادارہ جاتی معاونت کے ساتھ اپنے ممالک کے حدود میں ایگریڈٹ کریں گے۔

فریقین ویب پوٹلز، ویب سائٹ اور دیگر ممکنہ معلومات کے ذرائع جو پارٹی کی ملکیت ہوں (انٹریکٹو ریفرنسز) بینرز کا تبادلہ باقاعدہ، مساوی اور بلامعاوضہ تبادلہ کر سکتے ہیں۔ ہر فریق اپنی ویب سائٹ کے صفہ اول پر دوسری پارٹی کا لوگو اس فریق کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ آویزاں کر سکے گا۔ فریقین کے مابین موجود ایم او سی کی شقوں کی تشریح یا اطلاق میں کسی عدم اتفاق کو مشاورت یا سفارتی چینل کے ذریعہ مذاکرات سے حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :