لبنان، پارلیمانی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم سعد الحریری کا عملہ تبدیل

منگل 15 مئی 2018 10:20

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے حالیہ عام انتخابات میں اپنی جماعت مستقبل تحریک کی شکست کے بعد اپنے چیف آف سٹاف سمیت عملہ کو تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق مستقبل تحریک گذشتہ ہفتے منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ایک تہائی سے زیادہ نشستیں ہار گئی ہے اور اس کے امیدوار صرف 20 نشستوں پر کامیاب ہوسکے ہیں۔

سعد الحریری کے دفتر نے ان کے چیف آف سٹاف نادر الحریری کے استعفے کا اعلان کیا ،ان کی جگہ محمد منیمن کو عارضی طور پر سعد الحریری کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لبنان کی موجودہ پارلیمان کی مدت 20 مئی کو ختم ہوگی اور اس کے بعد نئی حکومت کے تشکیل کے لیے مذاکرات اور جوڑ توڑ کا ایک مشکل مرحلہ شروع ہوگا۔