شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام، ترقی اور مستقبل کے حوالے سے کتاب کے چینی ورژن کی اشاعت

منگل 15 مئی 2018 10:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام، ترقی اور مستقبل کے حوالے سے کتاب کے چینی ورژن کی اشاعت کی تقریب رونمائی چین کی پیپلز یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کتاب کے مصنف شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری رشید علیمووف ہیں۔اس کتاب کے 7سات ابوا ب ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی ضمانت کی فراہمی، تنظیم کے اقتصادی تعاون کی گنجائش اور مشن وغیرہ شامل ہیں۔

رشید علیمووف نے موقع پرکہا کہ تنظیم کی چھنگ داو کانفرنسکے انعقاد سے قبل اس کتاب کی اشاعت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔چھنگ داو کانفرنس میں تنظیم کے آئندہ تعاون اور لائحہ عمل کی سمت کا تعین کیا جائیگا۔ امید ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ علاقائی و عالمی استحکام اور ترقی کے لیے زیادہ خدمات انجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :