چینی وزیر خارجہ کی بوآئو ایشیائی فورم کے نئے صدر بانکی مون سے ملاقات

منگل مئی 10:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں بوآئو ایشیائی فورم کے نئے صدر بان کی مون سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میںچینی وزیر خارجہ نے بان کی مون کو بوآئو ایشیائی فورم کا نیاصدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ فورم کے قیام کے 17سالوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نئی کونسل کی رہنمائی میں یہ فورم ایشیا کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا ۔ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔بانکی مون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی صورتحال میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور چین کا اثر دنیا میں پیش پیش ہے۔بوآئو ایشیائی فورم مختلف حلقوں کی بات چیت کے لئے مزید کردار ادا کرے گا اور ایشیا اور دنیا کی ترقی کے فروغ کے لئے بوآئو منصوبہ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :