امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے، عرب لیگ

منگل 15 مئی 2018 11:20

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) عرب لیگ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ دریں اثناء فرانس اور اردن نے بھی اس امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب چیک جمہوریہ، ہنگری اور رومانیہ نے یورپی یونین کے اس مذمتی بیان کو بلاک کردیا ہے، جس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :