ْریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 19ارب 38کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 15 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بند ی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 19ارب 38کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42ارب90کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ریلوے کنٹینر یارڈ کے لئے 41 لاکھ، وزارت ریلوے میں سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کے لئے 3 کروڑ، سٹاف کوارٹر کی تعمیر کیلئے 11کروڑ 31 لاکھ ،خانیوال ٹو رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 27کروڑ18 لاکھ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 ارب 50کروڑ، نیو ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے 66کروڑ 35لاکھ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 52کروڑ 64لاکھ، خانیوال ٹو سکھر سیکشن کی بحالی کے لئے 58کروڑ، رولنگ سٹاک ٹریک کے لئے 44کروڑ، 100 ڈی ای لوکوموٹوز کی ریپیئرنگ کے لئے ایک ارب 2کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :